ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ایپل نے ایران کے لیے متعدد ایپلیکشن ختم کر دیں

ایپل نے ایران کے لیے متعدد ایپلیکشن ختم کر دیں

Sun, 27 Aug 2017 23:14:11  SO Admin   S.O. News Service

تہران،27اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ایران نے ملکی صارفین کے لیے ایپل کی جانب سے متعدد معروف ایپلی کیشن ختم کر دینے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ امریکی کمپنی ایپل کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ایران پر عائد کی جانے والی پابندیوں کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ ایرانی وزیر برائے اطلاعات و ابلاغیات محمد جواد اظہری جہرومی نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وہ اس معاملے میں ایپل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کو انسانی زندگیوں میں بہتری اور سہولت کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے اور اسے مختلف ممالک کے درمیان تفریق قائم کرنے کے آلے کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس معاملے کے حل کے لیے وزیرخارجہ جواد ظریف کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔


Share: